ورکرز کے بچوں کیلئے نجی سکولوں میں داخلے،وائوچر سکیم متعارف
24اضلاع ایسے ،جہاں ادارے کا ایک بھی سکول موجود نہیں،منصوبے کا آغاز پائلٹ بنیادوں پر لاہور سے کیا جائیگا
لاہور(خبر نگار)ورکرز کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ورکرز ویلفیئر فنڈ نے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پہلی بار ایجوکیشن واؤچر سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے ، جس کے تحت مزدوروں کے بچے قریبی نجی سکولوں میں داخلہ لے سکیں گے ۔ منصوبے کا آغاز لاہور سے پائلٹ بنیادوں پر کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق منصوبے کا آغاز پائلٹ بنیادوں پر لاہور سے کیا جائے گا، جبکہ اس مقصد کے لیے ورکرز ویلفیئر فنڈ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے بھی کرے گا تاکہ مستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔اس وقت پنجاب بھر میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے صرف ستر تعلیمی ادارے موجود ہیں، جبکہ صوبے کے چوبیس اضلاع ایسے ہیں جہاں ادارے کا ایک بھی سکول موجود نہیں۔ انہی حالات کے پیش نظر ایجوکیشن ووچر سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ورکرز کے بچوں کو گھر کے قریب بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں دور دراز سفر کی مشکلات کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے مطابق اگر لاہور میں پائلٹ منصوبہ کامیاب رہا تو ایجوکیشن واؤچر سکیم کو مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی۔ایجوکیشن واؤچر سکیم کو ورکرز کے بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پائلٹ منصوبہ کس حد تک کامیاب رہتا ہے اور اسے پنجاب بھر میں کب تک وسعت دی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments