بچے کی بازیابی ، پولیس کو کارروائی کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے 3 سالہ بچے کی بازیابی کیلئے ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون کی درخواست پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنیکی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
، بچے کی والدہ صاعقہ اکبر نے مؤقف اپنایا کہ شوہر فہیم اسلام دبئی میں کام کرتا ہے ، شوہر نے درخواست گزار کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ،شوہر بیٹے ابراہیم فہیم کو لے کر دبئی چلا گیا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت انٹرپول کے ذریعے بیٹے کو دبئی سے بازیاب کرائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments