کارکردگی ، ریونیو رینکنگ میں لاہور کی 23درجے بہتری

 کارکردگی ، ریونیو رینکنگ میں لاہور کی 23درجے بہتری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )لاہور سمیت صوبہ بھر کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ریکنگ جاری کر دی گئی، ریونیو ریکنگ میں لاہور کی 23درجے بہتری ہو گئی۔

پلس ،گرداوری انتقلات کیسز ،فیلڈ وزٹ ،سرکاری لینڈ کورٹ کیسز اور رجسٹریوں ،ریونیو ریکوری اور درستگی ریکارڈ کی ریونیو ریکنگ جاری کی گئی ،بورڈ آف ریونیو پنجاب کے مطابق متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو نچلے درجے کی ریونیو رپورٹ آنے پر برہمی کا اظہار کر دیا گیا ۔ریونیو کارکردگی بہتر بنانے کے نوٹسز جاری کئے گئے ۔ لاہور 39 ویں نمبر سے 16ویں نمبر پر ا ٓگیا،ملتان 76.81 اور میانوالی 75.55 کے ساتھ سب سے پیچھے رہا ،لاہور نے ریونیو رینکنگ میں 94.04 سکور حاصل کئے ،94 ویں نمبر حاصل کرنے والے کل اضلاع کی تعداد 8 ہے ،سرگودھا 96.69 سکور کے ساتھ پنجاب میں نمبر ون رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...