سیکرٹری نویس شیرازی کا پراونشل کوآپریٹو بینک کے ہیڈ آفس کادورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری کوآپریٹوز حکومتِ پنجاب نوید حیدر شیرازی نے دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں صدر/چیف ایگزیکٹو آفیسر شہرام رضا بختیاری نے ان کا استقبال کیا۔
شہرام رضا بختیای نے بتایا کہ بینک اپنے نظام کو بہتر بنانے ، ڈیجیٹل بینکاری کو فروغ دینے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے افرادی قوت کے انتخاب ،تربیت اور ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ان کے مطابق کسی بھی ادارے کی کامیابی افراد کی مہارت سے مشروط ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments