وائس چیئرمین کا جوہر ٹاؤن میں زیر تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد کا جوہر ٹاؤن میں زیر تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔۔۔
،ڈائریکٹر پراجیکٹ شاذل وقار کی منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،وائس چیئرمین واسا نے واسا ہیڈ آفس کی تعمیراتی پیش رفت اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وی سی واسا کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور ماحول دوست تعمیراتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ایسے اقدامات کیے جائیں جو واسا کے آپریشنل اخراجات میں کمی کا باعث بنیں۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اور جدید نظام قائم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments