اربن فلڈنگ ، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال

 اربن فلڈنگ ، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )مون سون بارشوں کے دوران شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے واسا پنجاب نے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال کر دیا ہے ۔

جدید رین گیجز، ریڈار سسٹم اور سیف سٹی کیمروں سے حاصل ہونے والا ڈیٹا آپریشنل فیصلوں کو تیز اور مؤثر بنانے میں مدد دے رہا ہے ۔دعویٰ ہے کہ اس مربوط نظام سے مون سون کے دوران ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور نکاسی آب آپریشن مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں نصب جدید رین گیجز کے ذریعے بارش کی شدت اور مقدار کا ریئل ٹائم ڈیٹا موصول ہو رہا ہے ، جبکہ اسی معلومات کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں نکاسی آب آپریشن کی حکمت عملی فوری طور پر ترتیب دی جا رہی ہے۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بتایا کہ واسا پنجاب اور سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے پانی جمع ہونے والے مقامات، پونڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خدشات والے علاقوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...