شہر میں اہم شاہراہوں پر زیبرا کراسنگز بنانے کا آغاز

شہر میں اہم شاہراہوں پر زیبرا کراسنگز بنانے کا آغاز

مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ پر نئی زیبرا کراسنگز بنائی جائیں گی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹریفک مینجمنٹ کے لیے قائم ٹیپا کا اربن ڈیولپمنٹ ونگ فعال ہونے کے باوجود متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام ایل ڈی اے کے ذریعے کرایا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں شہر بھر میں زیبرا کراسنگزبنانے کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے حال ہی میں پینتالیس کروڑ انسٹھ لاکھ بانوے ہزار روپے مالیت کا زیبرا کراسنگ منصوبہ مکمل کیا ہے ، جس کے بعد مزید اہم شاہراہوں پر بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔منصوبے کے تحت مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ پر نئی زیبرا کراسنگز بنائی جائیں گی، جبکہ مین بولیوارڈ جوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، سن سیٹ ایونیو، رائیونڈ روڈ اور کنال روڈ بھی اس منصوبے میں شامل ہیں، جہاں پیدل چلنے والوں کیلئے محفوظ گزرگاہیں فراہم کی جائیں گی۔لاہور کی متعدد اہم سڑکوں پر زیبرا کراسنگز کی کمی کے باعث شہریوں کو ٹریفک کے درمیان سے سڑک عبور کرنا پڑتا تھا، جس سے نہ صرف حادثات کے خدشات بڑھتے تھے بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی معمول بن چکی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...