بارشیں،10روز میں چھتیں گرنے سے 17افراد جاں بحق
لاہور(مدثر حسین سے )شہر میں موسلادھار بارشوں سے گزشتہ 10 روز کے دوران شہر میں 10چھتیں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور34زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر بارشیں زحمت بننے لگیں، چھتیں گرنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں،گڑھی شاہومیں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا،باغبانپورہ میں چھت گرنے سے 11افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ،بند روڈ بوبی پلازہ کے قریب چھت گرنے سے ایک جاں بحق اور دو زخمی ہو ئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments