ڈی جی ایکسائز سے مذاکرات کامیاب ، کار فیڈریشن کی ہڑتال ختم

ڈی جی ایکسائز سے مذاکرات کامیاب ، کار فیڈریشن کی ہڑتال ختم

آتھورائزڈڈیلرز کو ایک ماہ کے اندر ایکسائز کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنیکی مہلت

لاہور(خبر نگار)کار ڈیلرز فیڈریشن اور ڈی جی ایکسائز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے ، جس کے بعد فیڈریشن نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے آتھورائزڈ ڈیلرز کو ایک ماہ کے اندر ایکسائز کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق اتھارائزڈ ڈیلرز کے لیٹر پر نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک ماہ کی رعایت دی جائے گی، جبکہ پنجاب کے رہائشی اپنی گاڑیاں صرف پنجاب میں ہی رجسٹر کرا سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات کی ڈلیوری کے لیے پندرہ روز کی مدت مقرر کی گئی ہے ، جبکہ رجسٹریشن کارڈ اور فائل عام شہریوں کی طرح مقررہ وقت پر ڈیلرز تک پہنچائی جائے گی۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق یکم ستمبر تک تمام ڈیلرز کو نئے سسٹم میں شامل کر لیا جائے گا ۔ دوسری جانب کار ڈیلرز فیڈریشن نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...