کنٹرولڈ ایریا :135املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 135املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، شادمان، کینال روڈ، پونچھ روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور گارڈن ٹاؤن میں 30املاک سربمہرکر دیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادمان، کینال روڈ اور پونچھ روڈ پر 54املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 51املاک سیل کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments