وزیر صحت کا سیلابی علاقوں نالہ بھیڑ ، ڈیک ، مریدکے کا دورہ

 وزیر صحت کا سیلابی علاقوں نالہ بھیڑ ، ڈیک ، مریدکے کا دورہ

متاثرین کو طبی سہولیات فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:عمران نذیر

 کالاشاہ کاکو،شیخوپورہ(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے شیخوپورہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں پٹھان کالونی، نالہ بھیڑ ،نالہ ڈیک اور مریدکے کا دورہ کیا اور جاری امدادی و ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کشتی کے ذریعے سیلابی علاقوں کے اندر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ سیکرٹری ریسکیو سروسز ون ون ٹو ٹو ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ای ایس ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب اور سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ اختر گجر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے سیلاب متاثرین کیلئے قائم امدادی و طبی کیمپوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر کلینک آن ویلز اور موبائل ہسپتال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں، جہاں ہر قسم کی ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے ۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی راوی ریان، پٹھان کالونی، جیڑ گاؤں اور اتحاد کالونی سمیت متاثرہ آبادیوں میں جاری ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...