لاہور کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی تبادلے

لاہور کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں انتظامی تبادلے

منشی ہسپتال کے ایم ایس معمون اکبر تبدیل ، جناح ہسپتال میں ایم او تعینات ایڈیشنل میڈیکل آفیسر سعید میٹھا ہسپتال، ڈاکٹر شہباز منشی ہسپتال تعینات

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )حکومت پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اہم انتظامی تبادلے کر دیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ میاں منشی ٹیچنگ ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر معمون اکبر قریشی کا تبادلہ کر کے انہیں جناح ہسپتال لاہور میں پرنسپل میڈیکل آفیسر بی ایس 20 تعینات کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب گورنمنٹ سعید میٹھا ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں تعینات ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کو میاں منشی ٹیچنگ ہسپتال لاہور میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر محمد شہباز کو تین ماہ کے لیے یا مستقل ایم ایس کی تعیناتی تک میاں منشی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔ ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور خالی اسامیوں کے خلاف کیے گئے ہیں۔محکمہ نے احکامات کی کاپیاں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، متعلقہ ہسپتالوں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...