دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت ، شہری پریشان

 دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں  پر فروخت ، شہری پریشان

لاہور(آئی این پی )لاہور میں دودھ اور دہی سرکاری نرخوں کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ، حالانکہ حکومت نے اس کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کر رکھی ہے ، اسی طرح دہی 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ وصول کر رہا ہے ، جس سے عوام کو شدید مالی بوجھ کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...