سرکاری لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

سرکاری لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

قائداعظم لائبریری کی اپ گریڈیشن پر 85 کروڑ خرچ کیے جا رہے :ڈی جی

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے صوبے کی سرکاری لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تمام سرکاری لائبریریوں کو مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جبکہ تاریخی لائبریریوں کی اپ گریڈیشن پر بھی کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی قائداعظم لائبریری کی اپ گریڈیشن پر 85 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت عمارت کی بحالی، جدید سہولیات کی فراہمی اور قارئین کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پبلک لائبریری کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے ، جبکہ دیگر ضلعی اور تحصیل سطح کی لائبریریوں کی بہتری کے لیے بھی مرحلہ وار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق سولرائزیشن اور اپ گریڈیشن منصوبوں سے نہ صرف لائبریریوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ، محققین اور عام قارئین کو بھی جدید اور بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔ امید ہے کہ سرکاری لائبریریوں کی سولرائزیشن اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن سے مطالعے کے رجحان کو فروغ ملے گا اور عوام کو بہتر علمی و تحقیقی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...