پی اے سی :145 میں سے 102آڈٹ پیراز کاتفصیلی جائزہ

پی اے سی :145 میں سے 102آڈٹ پیراز کاتفصیلی جائزہ

محکمہ خزانہ کی جانب سے متعدد پیراز کی ریگولرائزیشن کی سفارشات مسترد

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) تھری کا اجلاس چیئرمین ملک تنویر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں آڈٹ سال 2022-23 کے لیے جنوبی پنجاب کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے گزشتہ روز کی کارروائی سے مؤخر کیے گئے 145 آڈٹ پیراز میں سے 102 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ ان میں شامل 65 آڈٹ پیراز، جنہیں محکمہ خزانہ نے ضابطہ بندی (ریگولرائزیشن) کے لیے سفارش کیا تھا، خصوصی جانچ کے لیے زیر غور لائے گئے ۔اجلاس میں گزشتہ برسوں کی واجبات کی بے ضابطہ ادائیگی، خریداری کو تقسیم کرکے قواعد کے برعکس خریداری، پالیسی اور رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادویات کی خریداری، یومیہ اجرت پر عملے کی بے ضابطہ تقرریوں اور ہیلتھ کونسل فنڈز سے بے ضابطہ اخراجات سے متعلق آڈٹ اعتراضات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ کمیٹی نے محکمہ خزانہ کی جانب سے متعدد پیراز کی ریگولرائزیشن کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کا تعین اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری مقرر کرنے کے لیے مکمل محکمانہ انکوائری ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...