آلودگی :گرین کوریڈور منصوبہ مقررہ رفتار برقرار نہ رکھ سکا

آلودگی :گرین کوریڈور منصوبہ مقررہ رفتار برقرار نہ رکھ سکا

فنڈز کی کمی اور سست رفتار پیش رفت کے باعث اہداف حاصل نہ ہو سکے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سموگ، ماحولیاتی آلودگی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا گرین کوریڈور منصوبہ اپنی مقررہ رفتار برقرار نہ رکھ سکا۔شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ چالیس کلومیٹر طویل اور تقریباً سات سو کنال رقبے پر گرین بیلٹس، پارکس اور تفریحی مقامات قائم کرنے کا منصوبہ ایک ارب ستتر کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا، جسے ایک سال میں مکمل کیا جانا تھا۔منصوبے کے تحت شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک سے ملحقہ علاقے کو سرسبز گرین کوریڈور میں تبدیل کرنا، تینتیس مختلف مقامات پر پارکس قائم کرنا اور وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنا شامل تھا ۔فنڈز کی کمی اور سست رفتار پیش رفت کے باعث اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔رواں مالی سال 2026-27 میں بھی گرین کوریڈور منصوبے کیلئے صرف پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ چھیاسی کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز آئندہ مالی سال 2027-28 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ یوں لاہور میں ماحول دوست شہری ترقی کے اہم منصوبوں میں شامل گرین کوریڈور ابھی تک اپنی تکمیل کا منتظر ہے ، جبکہ شہر کو درکار سبز پٹیوں اور ماحولیاتی بہتری کے اہداف بھی بدستور ادھورے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...