رواں سال 48 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس جاری، 58 لاکھ سے زائد چالان
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 48 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔
جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر شہریوں کو 11 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 45 ہزار 881 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے بھی چالان کیے گئے ۔پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 871 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ضبط کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments