خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ایمرجنسی سنٹر، تیاریوں کا جائزہ
لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں قائم صوبائی ایمرجنسی سنٹر کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے مون سون سیزن، ممکنہ سیلابی صورتحال اور امدادی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ، ممکنہ سیلابی خطرات اور ادارے کی مجموعی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں مختلف اضلاع میں جاری نگرانی، ریسکیو اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments