سوہنا پنجاب پروگرام تحت 9 دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل

سوہنا پنجاب پروگرام تحت 9 دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل

40مثالی گائوں بنانے کا ہدف رواں جولائی میں حاصل کر لیا جائیگا:وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سوہنا پنجاب پروگرام تحت 9 دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 40 مثالی گائوں بنانے کا ہدف انشااللہ ماہ رواں جولائی میں حاصل کر لیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے مثالی گائوں کے ایک جائزہ اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کر رہے تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹریز شاہد زمان لک اور ارشد بیگ نے بھی شرکت کی۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے سی ای او خرم پرویز نے صوبائی وزیر کو اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔میں مزید فنڈز ملنے سے طے شدہ اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اگلے مرحلے میں مزید دیہات کو مثالی بنانا چاہتی ہیں۔ ہر مثالی گائوں میں گلیاں پختہ ہوں گی اور سیوریج سسٹم بنایا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارک کی تعمیر بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفیسرز (آئی اینڈ ایس) کو کوآرڈینیٹر بنانے سے مانیٹرنگ میں بہتری آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...