مصنوعی مہنگائی کا طوفان برقرار،انتظامیہ بے بس

مصنوعی  مہنگائی  کا  طوفان   برقرار،انتظامیہ   بے   بس

ہزاروں دکانداروں کو جرمانے ،مقدمات اور کاروباری مراکز سیل کرنے کے باوجود پھل ،سبزیوں کے نرخوں پر عمل درآمدنہ کر ایا جاسکا، آٹا اور دالیں بھی مہنگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے اثرات سے نمٹنے میں مصروف لیکن گوجرانوالہ ڈویژن کی اوپن مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کا طوفان برقرار،گزشتہ ماہ ہزاروں دکانداروں کو جرمانے ،مقدمات اور کاروباری مراکز سیل کرنے کے باوجود اشیا وخورونوش کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمدنہ کر ایا جاسکا۔ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے گوجرانوالہ اور گردونواح میں62اقسام کی سبزیوں اور47اقسام کے پھلوں کے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بند کمروں میں کاغذی کارروائیاں کرکے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ کرنے لگے ، ہر روز پھلوں،سبزیوں اوراشیا خورونوش کی قیمتوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے جاتے لیکن ایک بھی چیز سرکاری ریٹ پر میسر نہیں ،مختلف سبزیوں ، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ دکانوں اور ریڑھی بانوں کو پھلوں ،سبزیوں کی ریٹ لسٹیں فراہم کر دیتا ہے ، اس کے علاوہ زندہ مرغی،بیف ،مٹن وغیرہ کے ریٹ بھی زائد وصول کئے جارہے ہیں ،مصالحہ جات ،دالیں ،چینی ،آٹا وغیرہ بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...