اسلام پورہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ نقب زن ملزم گرفتار کر لیا
لاہور(آن لائن)اسلام پورہ پولیس نے گھروں میں نقب زنی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چند روز قبل ایک گھر کا تالہ توڑ کر تقریباً 5 لاکھ کاسامان چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات سے قبل رات کے وقت گھروں کی ریکی کرتا تھا اور گھر والوں کی غیر موجودگی یا بالائی منزل پر موجود ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments