آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ
لاہور(آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیز تھری کے تحت آؤٹ سورس کیے گئے 2682 سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سکولوں کے معاہدے مکمل ہونے کے بعد اساتذہ کو مرحلہ وار سرپلس قرار دینے کا عمل شروع کیا جائے گا۔محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو ریشنلائزیشن کا عمل 5 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس سکولوں کے معاہدے مکمل ہونے کے بعد 10 اگست سے ٹرانسفر راؤنڈ کھلنے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments