ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کیلئے سول ایوارڈ کی سفارش کا فیصلہ

 ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کیلئے  سول ایوارڈ کی سفارش کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )مون سون آپریشن میں نمایاں کارکردگی، ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کا فیصلہ،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سول ایوارڈ کے لیے ایم ڈی واسا لاہور کا نام وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے غفران احمد کے نام کی سفارش کی منظوری دے دی۔واسا لاہور نے مون سون کے دوران ریکارڈ مدت میں نکاسی آب مکمل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی،پنجاب بھر کے واساز کو مشینری اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ایم ڈی واسا لاہور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...