فیض پور :حفاظتی باڑ چوری کرنیکی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

فیض پور :حفاظتی باڑ چوری کرنیکی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے 250 میٹر چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد ،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے موٹروے ایم-2 پر فیض پور کے قریب حفاظتی باڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تقریباً 250 میٹر چوری شدہ حفاظتی باڑ بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے کی حفاظتی باڑ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے ، کیونکہ اس کی عدم موجودگی کی صورت میں جانور اچانک موٹروے پر آ سکتے ہیں، جس سے سنگین ٹریفک حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے نہ صرف سرکاری املاک کو نقصان سے بچا لیا گیا بلکہ ممکنہ حادثات کے خطرے کو بھی ٹال دیا گیا۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نصب حفاظتی تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...