ستھرا پنجاب :عرس ، چہلم پر صفائی پلان پر عملدرآمد
لاہور(اے پی پی)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے 983 ویں سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے خصوصی صفائی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔
عرس حضرت داتاگنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے 700 سے زائد ورکرز دربار کے اطراف اور جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔سی ای او شہر یار عارف خان کی ہدایت پر داتا گنج بخش ٹاؤن میں2تا4 اگست تک جاری عرس تقریبات کے پیشِ نظر 180سے زائد ورکرز تینوں شفٹوں میں داتا دربار کے اطراف صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments