پی پی ایس سی : پیرافورس ، ورکرز ویلفیئر کی اسامیوں کے نتائج
سارجنٹ ڈرائیور کی 65 اسامیوں کے لیے 6 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار
لاہور(اے پی پی)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمشنر آفس ملتان ،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اورپنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمشنر آفس ملتان (بورڈ آف ریونیو) میں سٹینوگرافر کی 2 اسامیوں کیلئے 2 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔اسی طرح پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لاہور ضلع میں سارجنٹ ڈرائیور کی 65 اسامیوں کیلئے 6امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 59اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔
اسی طرح پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں کیلئے 12 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ای ایس ای (جنرل) کی 30 اسامیوں کے لیے 30 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جن میں اوپن میرٹ، خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹہ پر منتخب امیدوار شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کو تقرری کیلئے سفارشات بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments