عرس : سیف سٹیز کے شہر بھر میں خصوصی سکیورٹی انتظامات

عرس : سیف سٹیز کے شہر بھر میں خصوصی سکیورٹی انتظامات

جدید اے آئی بیسڈ سمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مؤثر نگرانی جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس اور جاری انتخابی سرگرمیوں کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر بھر میں خصوصی سکیورٹی انتظامات نافذ کر دیئے ہیں۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر جدید اے آئی بیسڈ سمارٹ سرویلنس سسٹم کے ذریعے چوبیس گھنٹے مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سمارٹ سرویلنس ٹیکنالوجی کی مدد سے مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جا رہی ہے ، جبکہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز سے سکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور فیلڈ فورس کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرس اور انتخابی سرگرمیوں کے دوران داتا دربار سے ملحقہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈرون سرویلنس بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...