عابد مارکیٹ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی کانفرنس
عقیدہ ختم نبوت اللہ کا اس امت پر انعام ہے :مولاناامجد ودیگرمقررین کاخطاب
لاہور( سیاسی رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ مزنگ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس شاداب کالونی عابد مارکیٹ لاہور میں امیر مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، مرکزی رہنما مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی رضوان عزیز، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا مفتی مختاراحمد، مولانا عبدالعزیز، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا مفتی محمداحسن،مولانا خالد محمود، مولانا ولید الرشیدی، مولانا عبد الرحیم، حافظ فرحان فخر، مولانا حافظ حسن افضال صدیقی، تاجررہنما میاں طارق فیروز، میاں محمد شکیل، محمود الحسن بادشاہ، محمدجمیل شیخ، مولانا زبیر، مولانا قاری نور الامین، مولانا صہیب مصطفی، بھائی ابراہیم سلیم خان، مفتی محمد، مولانا عبد الصمد، میاں راشد نے خصوصی شرکت کی اور اس کے علاوہ مزنگ یونٹ کے عہدیداران، کارکنانِ ختم نبوت بھی شریک ہو ئے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت کی پاسبانی اورختم نبوت کا تحفظ ہرمسلمان کا اولین فرض، دینی غیرت کا تقاضا اورعشق رسول کی پکارہے ۔عقیدہ ختم نبوت اللہ کا اس امت پر انعام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments