یومِ آزادی کی آمد، شہر بھر میں ملی جوش و خروش عروج پر

یومِ آزادی کی آمد، شہر بھر میں ملی جوش و خروش عروج پر

مختلف مارکیٹوں میں پرچم، جھنڈیوں اور بیجز کے رنگا رنگ سٹالز سج گئے

 لاہور(آن لائن)یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں ملی جوش و خروش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اردو بازار سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں میں قومی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر سجاوٹی اشیا کے رنگا رنگ سٹالز سج گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری کے لیے پہنچ رہے ہیں۔مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچم، بیجز، سٹیکرز، ٹوپیاں، مفلرز اور یومِ آزادی سے متعلق دیگر اشیا کی خریداری کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے۔ نوجوانوں، بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد قومی جذبے کے اظہار کے لیے سجاوٹی سامان خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے 14 اگست قریب آ رہا ہے ، خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں خریداری مزید بڑھنے کی توقع ہے ، جس کے پیش نظر مختلف اقسام کی اشیا کا وافر ذخیرہ بھی کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...