عرس، سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی معطل

عرس، سکیورٹی کے پیش نظر  میٹرو بس سروس جزوی معطل

لاہور(این این آئی)عرس حضرت علی ہجویری کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک تمام میٹرو بس سٹیشن مسافروں کے لیے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ گجومتہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے ۔اسی طرح ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک سپیڈو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے  اور ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک بغیر کسی تعطل کے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...