بارشوں پر ٹرینوں کا شیڈول متاثر لاہور ،فیصل آبادسیکشن بدستور بند
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )بارشوں سے لاہور اورفیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ،قلعہ ستار شاہ کے قریب ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے۔۔
لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ بدستور معطل، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی غوری اور بدر ایکسپریس کینسل ،لاہور سے براستہ فیصل آباد جانے والی ٹرینوں کو براستہ ساہیوال بھجوایا جارہا ہے ۔ قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی براستہ ساہیوال سہ پہر 3 بجے روانہ ہوئی۔ قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ،ٹرین کراچی مقررہ وقت سہ پہر 5 بجکر 50منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی ۔لاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیر آباد، لالہ موسیٰ روانہ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments