ماڈل ٹاؤن کلب میں پہلی مرتبہ فٹ اینڈ بیونڈ چیلنجز کا انعقاد

ماڈل ٹاؤن کلب میں پہلی مرتبہ  فٹ اینڈ بیونڈ چیلنجز کا انعقاد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ماڈل ٹاؤن کلب میں پہلی مرتبہ فٹ اینڈ بیونڈ چیلنجز کا انعقاد کیا گیا، سکواش، جم، ٹینس اور ۔۔

سوئمنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ تقریب کا افتتاح صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی صاحبزادہ سیف الرحمن خان نے بچے کیساتھ سکواش کھیل کر کیا۔جنرل منیجر احتشام ہاشمی نے شرکا کو مقابلوں کے اغراض و مقاصد، ایونٹس کے شیڈول سے آگاہ کیاا۔ صاحبزادہ سیف الرحمن نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد صحتمند طرزِ زندگی کو فروغ دینا، کھیلوں کے ذریعے سماجی روابط کو مضبوط بنانا اور بچوں کیساتھ ساتھ بزرگوں کو بھی فٹنس سرگرمیوں میں شریک کرنا ہے ۔تقریب میں کلب ممبران، والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...