شہر میں سائلنس/نو ہارن زونز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، عدالتوں،رہائشی علاقوں میں پابندی موثر بنائی جائیگی
لاہور (این این آئی)لاہور میں سائلنس/نو ہارن زونز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، عدالتی کمپلیکس اور رہائشی علاقوں میں ہارن بجانے پر پابندی مزید موثر بنائی جائیگی۔ ماحولیاتی آلودگی اور شور کم کرنے کیلئے نو ہارن زونز کی ازسرِ نو نشاندہی کی جائیگی۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے ڈپٹی کمشنر سے نو ہارن زونز کی تازہ فہرست مانگ لی۔ا سکے علاوہ ٹیپا کو شہر بھر میں معیاری نو ہارن زون سائن بورڈز نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ شہریوں کے تحفظِ صحت کیلئے شور کی آلودگی کیخلاف موثر اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیرِ اعظم پورٹل پر شکایت کے بعد نو ہارن زونز پر کارروائی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments