سائیڈ ویو مررز کے استعمال سے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو محفوظ سفر کی فراہمی اور ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے سائیڈ ویو مررز کے استعمال سے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی۔
فیصل چوک مال روڈ پر مہم کے دوران سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے موٹرسائیکل سواروں میں سائیڈ ویو مررز تقسیم کیے اور انہیں محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ، لین ڈسپلن اور سائیڈ ویو مررز کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments