پنجاب پولیس کی ویلفیئر پر رواں سال ایک ارب 20 کروڑ خرچ
اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف، بیٹیوں کی شادی اور علاج کیلئے فنڈزشامل
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس نے رواں سال فورس اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کردی۔ پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف، بیٹیوں کے شادی تحائف، علاج معالجے ، ریٹائرمنٹ گرانٹس اور دیگر امداد کی مد میں فنڈز فراہم کیے گئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں 37کروڑ 68لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے ، جبکہ ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 34کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے ۔پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے میں معاونت کیلئے 16کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی جبکہ ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں پولیس ملازمین کو 18 کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کی فیملیز کو گذارا الاؤنس کی مد میں 8کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments