گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کیلئے یکساں نمبر پلیٹس کا منصوبہ مؤخر

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں  کیلئے  یکساں  نمبر  پلیٹس  کا  منصوبہ  مؤخر

یکساں نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا اعلان 1 سال قبل کیا گیا تھا، منصوبے کے تحت تمام صوبوں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا سائز یکساں رکھا جائے گاصوبے میں رجسٹرڈ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی تعداد 2کروڑ :ایکسائز،پنجاب میں منصوبے بارے تیاریاں مکمل :ذرائع ، طریقہ طے ہونے کے بعد پیش رفت ہوگی :حکام

لاہور(خبر نگار )وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے یکساں نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا منصوبہ تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا، منصوبہ ایک سال قبل اعلان کیے جانے کے باوجود وفاقی سطح پر پیش رفت نہ ہونے کے باعث زیرِ التوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں یکساں نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا اعلان تقریباً ایک سال قبل کیا گیا تھا، جس کا مقصد گاڑیوں کی شناخت اور ریکارڈ رکھنے کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ مجوزہ منصوبے کے تحت تمام صوبوں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا سائز یکساں رکھا جائے گا، جبکہ متعلقہ صوبے کی شناخت کے لیے نمبر پلیٹ پر مخصوص لوگو بھی شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز پنجاب کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد دو کروڑ سے زائد ہے ، جن کے لیے یکساں طرز کی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی صورت میں مرحلہ وار عملدرآمد کیا جاسکے گا۔تاہم وفاقی سطح پر منصوبے پر مزید پیش رفت نہ ہونے کے باعث پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں یکساں نمبر پلیٹس کے نفاذ کا معاملہ تاحال زیرِ التوا ہے ۔ حکام کے مطابق منصوبے پر تمام صوبوں کے درمیان یکساں پالیسی اور طریقہ کار طے ہونے کے بعد ہی عملی پیش رفت ممکن ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...