شادیوال چوک ،واپڈا ٹائون گول چکر کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ

شادیوال چوک ،واپڈا ٹائون گول چکر کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ

یوٹرن کو نئے پلان کے مطابق بنایا جائیگا، گول چکر موجودہ مقام سے پہلے بنانیکی تجویز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے اہم پیشرفت ،ایل ڈی اے نے خیابانِ جناح پر شادیوال چوک اور نظریہ پاکستان روڈ پر واپڈا ٹاؤن گول چکر کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کر لیا ۔خیابانِ جناح پر شادیوال چوک کے قریب موجود یوٹرن کو نئے ٹریفک پلان کے مطابق ترتیب دیا جائے گاجبکہ نظریہ پاکستان روڈ پر واپڈا ٹاؤن کے قریب قائم گول چکر میں بھی تبدیلی کی جائیگی۔ایل ڈی اے نے واپڈا ٹاؤن گول چکر کو موجودہ مقام سے پہلے تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ نظریہ پاکستان روڈ کے دونوں اطراف یوٹرنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ٹریفک ری ماڈلنگ کیلئے ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے عملی کام شروع کر دیا ،دونوں مقامات پر تبدیلیاں باقاعدہ ٹریفک انجینئرنگ سروے کی بنیاد پر کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...