پنجاب یونیورسٹی :پروفیسر ز ،وی سی چپقلش پر تحریک التوا جمع

پنجاب یونیورسٹی :پروفیسر ز ،وی سی چپقلش پر تحریک التوا جمع

اساتذہ اورملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسرز، سٹاف اور وائس چانسلر کے درمیان جاری چپقلش کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے معاملے پر تحریک التوا کار جمع کرا دی۔ تحریک التوا کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں جاری مبینہ چپقلش نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی کو سرد جنگ کا میدان بنا دیا ہے ، تحریک کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کو رینکنگ میں بھی گراوٹ کا سامنا ہے ، جبکہ صاحب اختیار اور ان کے متعلقین مبینہ طور پر تحقیق، تدریس، تعلیمی معیار اور یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات کے بجائے دیگر معاملات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ صاحب اختیار ہاؤسنگ سوسائٹی اور اساتذہ و سٹاف کی سیاست کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جبکہ اساتذہ اور سٹاف کو من پسند کمیٹیاں تشکیل دے کر پیڈا ایکٹ کے ذریعے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ اور ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں ہزاروں اساتذہ و ملازمین نے شرکت کی۔ احتجاج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...