سینکڑوں شہریوں کے پیرا فورس کیخلاف شکایات کے انبار
لازم قراردیے جانے کے باوجود پیرافورس کے لیے باڈی کیم نہ خریدے جاسکے
لاہور (عمران اکبر )پیرا فورس کی باڈی کیمز کے بغیر کارروائیوں کا معاملہ ،سینکڑوں شہریوں نے پیرا فورس کے خلاف شکایات کر دیں، ڈی سی لاہور علی اعجاز نے عملے کے متعدد افراد کے خلاف ایکشن لینے کی انکوائریاں کی جا رہی ہیں ۔ تفصیلات پیرا فورس اپنے ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگی۔لازم قرار دیے جانے کے باوجود پیرا فورس کے لیے تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے ۔باڈی کیمز کا استعمال نہ ہونا کارروائیوں کے دوران عوامی شکایات بڑھانے لگی۔لازم قرارددینے کے باوجود پیرا فورس کے لیے تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے ،اختیارات کاناجائزاستعمال روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمز کو لازم قرار دیا گیا،پیرا فورس تاحال کارروائیوں میں باڈی کیم کا استعمال نہیں کر رہی،کیمرہ کی لائیو فیڈ کو پیرا ہیڈکوارٹر ز میں مانیٹر کیا جانا تھا تاکہ کرپشن شکایات جنم نہ لیں،کیمروں کی مدد سے بنائی گئی فوٹیج مقدمے کے اندراج کے وقت بطور ریکارڈ فراہم کی جانی تھی۔ترجمان پیرا کے مطابق کیمروں کی خریداری ٹینڈرنگ پراسیس میں ہے ،باڈی کیمزکے استعمال پر جلد عملدرآمد شروع کرایا جائیگا،ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کے عملے کی شکایات شہریوں کی طرف سے موصول ہوتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments