حافظ نعیم الرحمن آج ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش کا افتتاح کریں گے
لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن آج ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام ‘‘میرا برانڈ پاکستان’’ نمائش کا افتتاح کریں گے ۔
دریں اثنا سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر ایکسپو میں \"میرا برینڈ پاکستان\" کے عظیم الشان ایونٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کا جشن صرف چراغاں اور تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے پاکستان کی معاشی خودکفالت اور مقامی صنعت و تجارت کے فروغ کے عزم میں تبدیل کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments