شہریوں کو مفت پودوں کی فراہمی کیلئے خصوصی سٹالز قائم

شہریوں کو مفت پودوں کی فراہمی کیلئے خصوصی سٹالز قائم

تمام زونز میں 1لاکھ پھولدار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی:ایم ڈی پی ایچ اے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور بھر میں جاری تیاریوں، شجرکاری، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور شہریوں کو مفت پودوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مختلف زونز میں جشنِ آزادی کے حوالے سے انتظامات اور آئندہ کے شجرکاری و بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ لاہور کے تمام زونز میں شہریوں کو مفت پودوں کی فراہمی کے لیے خصوصی سٹالز قائم کیے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں مزید سرسبز و شاداب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہر زون میں پھولدار درختوں کی شجرکاری کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ لاہور کے تمام زونز میں کم از کم ایک لاکھ پھولدار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...