یوم آزادی: 11 سہولت بازاروں میں قرعہ اندازی کا اہتمام

یوم آزادی: 11 سہولت بازاروں  میں قرعہ اندازی کا اہتمام

لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے سہولت بازاروں میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف سہولت بازاروں میں قومی پرچم کشائی کی گئی اور یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے ۔تقریبات میں سہولت بازاروں کے سٹال ہولڈرز، انتظامیہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے پنجاب کے11سہولت بازاروں میں عوام کیلئے خصوصی قرعہ اندازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

، جس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی انعامات رکھے گئے ۔ قرعہ اندازی میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی تقریبات عوام اور سٹال ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیں۔تقریبات کے منتظمین کے مطابق جشنِ آزادی کی خوشیوں کو عوام کے ساتھ بانٹنے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے قومی جذبے کو اجاگر کرنا تقریبات کا بنیادی مقصد تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...