گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں یوم آزادی پر پرچم کشائی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں  یوم آزادی پر پرچم کشائی

لاہور(خبر نگار )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری ، معروف صحافی سلمان غنی، اساتذہ، طلبہ اور انتظامی و تدریسی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے معروف صحافی سلمان غنی اور یونیورسٹی کے انتظامی و تدریسی عہدیداران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے اساتذہ، طلبہ اور فیکلٹی ارکان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے بزرگوں اور شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں، ہمیں ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ۔صحافی سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال جنگ میں بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور پوری قوم نے اس کامیابی کا جشن منایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...