عوامی تحریک کا ’’جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی‘‘کاانعقاد
ریلی شاہدرہ سے مینارِ پاکستان پہنچی، وطن اسلاف کی قربانیوں کا ثمر :مقررین
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام یومِ آزادی کے موقع پر ‘‘جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی’’ کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز بیگم کوٹ چوک شاہدرہ سے ہوا ، شرکا شاہدرہ چوک سے جی ٹی روڈ کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مینارِ پاکستان پہنچے ، جہاں ریلی اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر انجینئر ملک احمد اخوان اعوان، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر اقبال حسین باجوہ اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب بھٹی نے کی، جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ریلی میں سردار عارف علی، حاجی فرخ خان کاکڑ، سینئر نائب صدر عارف چوہدری، امجد حسین چوہدری، ڈاکٹر رانا طارق سلہریا، ملک عابد قادری، ملک فیصل، ڈاکٹر اقبال نور، ہمایوں بٹ، پروفیسر عبد المنان، طارق الطاف سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے سینکڑوں نوجوان موٹر سائیکل سوار سبز ہلالی پرچم تھامے ریلی میں شریک ہوئے ۔
شرکاء نے ‘‘جیوے جیوے پاکستان’’، ‘‘پاکستان زندہ باد’’ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے اپنی محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments