ٹی ڈی اے پی :کیتھیڈرل چرچ میں افتتاحی ای کامرس پروگرام

 ٹی ڈی اے پی :کیتھیڈرل چرچ میں افتتاحی ای کامرس پروگرام

مسیحی برادری کے 80کاروباری افراد کے پہلے گروپ مہارتوں سے آراستہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آج کرسچن بزنس فیلوشپ پاکستان کے اشتراک سے کیتھیڈرل چرچ، دی مال، لاہور میں اپنا افتتاحی ای کامرس تربیتی پروگرام منعقد کیا، جس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 80کاروباری افراد کے پہلے گروپ کو ڈیجیٹل کامرس کی مہارتوں سے آراستہ کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی فیض احمد چدھڑ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اور خوشحالی اس کے تمام شہریوں کی مشترکہ کاوش ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی رفیعہ سید نے کہا کہ 80شرکا کا انتخاب جان بوجھ کر کیا گیا۔اس موقع پر بشپ آف لاہور ڈائیوسیس رائٹ ریورنڈ ندیم کامران، صدر کرسچن بزنس فیلوشپ پاکستان سلیم شاکر، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز،چیئرمین پاشا مسٹر سجاد مصطفی اور صدر ویمن چیمبرز آف کامرس فلاحت عمران نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ ہیڈ برٹش کمیشن وارنگٹن، کمرشل قونصلر ریاستہائے متحدہ امریکہ ولیم کیمبل اور کمرشل قونصل و ڈائریکٹر پولیٹیکل اینڈ پریس آفس، چینی قونصلیٹ مسٹر لی ہاؤٹینگ سمیت غیر ملکی سفارتی نمائندے بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...