60بچیوں میں سلائی کورس کی اسناد تقسیم

 60بچیوں میں سلائی کورس کی اسناد تقسیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)خلوص ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے زیر اہتمام دوسرے بیچ کے سلائی کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس میں 60 بچیوں نے تربیت مکمل کی اور انہیں اسناد دی گئیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی شفقت عباس، ڈی جی پی آئی ڈی نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند اور بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلائی سمیت مختلف فنی مہارتیں خواتین کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...