علی ہجویریؒ انڈر پاس پھر مقررہ وقت پر مکمل نہ ہو سکا
فنشنگ ورک نامکمل ، یومِ آزادی پر انڈر پاس ٹریفک کیلئے نہ کھولا جا سکاایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ انڈر پاس 400میٹر طویل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے تاریخی بھاٹی گیٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے تعمیر کیا جانے والا حضرت علی ہجویریؒ انڈر پاس ایک بار پھر مقررہ وقت پر مکمل نہ ہو سکا۔ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ انڈر پاس 400 میٹر طویل ہے ، جسے فل ہائٹ اور کروو کے اندر تعمیر کیا گیا ہے ۔منصوبے کی پہلی تکمیل کی ڈیڈ لائن 30 جولائی مقرر کی گئی تھی، تاہم کام مکمل نہ ہونے پر تاریخ بڑھا کر 2 اگست کر دی گئی۔دوسری ڈیڈ لائن بھی گزر گئی تو یومِ آزادی، یعنی 14 اگست کو انڈر پاس عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا۔14 اگست تک انڈر پاس کی کارپٹنگ مکمل کر لی گئی، تاہم لین مارکنگ، کیٹ آئیز کی تنصیب، تعمیراتی ملبے اور بلڈنگ میٹیریل کی صفائی سمیت تزئین و آرائش کا کچھ کام باقی رہ گیا۔فنشنگ ورک مکمل نہ ہونے کے باعث یومِ آزادی پر بھی انڈر پاس ٹریفک کے لیے نہ کھولا جا سکا۔اب ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپا کو باقی ماندہ کام مکمل کرنے کے لیے مزید دو روز کی مہلت دی گئی ہے ۔نئی ہدایت کے مطابق 16 اگست تک تمام فنشنگ ورک مکمل کیا جائے گا، جبکہ 17 اگست سے حضرت علی ہجویریؒ انڈر پاس کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھولنے کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments