فوڈ اتھارٹی : ملاوٹی مصالحہ جات ، نمک بنانے والا یونٹ سیل

فوڈ اتھارٹی : ملاوٹی مصالحہ جات ، نمک بنانے والا یونٹ سیل

یونٹ کو بیس لاکھ روپے جرمانہ، پانچ ہزار کلو نمک سمیت دیگر اشیا تلف

لاہور(آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کوٹ عبدالمالک اور 30کلومیٹر لاہور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ناقص اور ملاوٹی مصالحہ جات اور نمک تلف کردیا، جبکہ معروف مصالحہ جات و نمک یونٹ کو سیل کرکے 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 5 ہزار کلو نمک، 2 ہزار 500 کلو سرخ مرچ اور 400 کلو ہلدی پاؤڈر تلف کیا گیا۔

مختلف یونٹس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملاوٹی سرخ مرچ، ہلدی پاؤڈر اور ایکسپائرڈ نمک بھی برآمد ہوا۔حکام کے مطابق ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر کے سیمپلز معیار پر پورے نہ اترنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ناقص اور غیرمعیاری مصالحہ جات کی تیاری اور پیکنگ پر متعلقہ یونٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ایک یونٹ میں لائسنس، ورکرز کے میڈیکل ریکارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھے ، جبکہ وہاں ناقص نمک کی پیکنگ کی جارہی تھی۔ خلاف ورزیوں پر یونٹ کو سیل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...