برآمدات کیلئے ہمسایہ منڈیوں سے استفادہ ناگزیر :سارک چیمبر

برآمدات کیلئے ہمسایہ منڈیوں سے استفادہ ناگزیر :سارک چیمبر

علاقائی تجارت کو صنعتی پالیسی کا اہم حصہ بنانا ہوگا:سابق صدر افتخار علی ملک

لاہور (اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے ایشیائی ممالک بالخصوص ہمسایہ منڈیوں کے ساتھ علاقائی اقتصادی انضمام کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تیار مصنوعات، زرعی اجناس، ادویات اور خدمات کی برآمدات کے لیے ان منڈیوں میں موجود وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کو صنعتی پالیسی کا اہم حصہ بنانا ہوگا، کیونکہ پاکستان درآمدات کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے مسلسل ترسیلات زر پر انحصار کر رہا ہے جبکہ برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ۔ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی سپلائی چینز کا حصہ بننا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو علاقائی تجارتی پالیسی پر نظرثانی، مارکیٹ تک رسائی میں اضافے ، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے ، سرحد پار رابطے بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں برآمدی استعداد بڑھانے کو ترجیح دینا ہوگی۔ بیرونی شعبے کا پائیدار استحکام زیادہ برآمدی آمدن سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی کم ترین علاقائی طور پر مربوط معیشتوں میں شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...