قتل کے دو مقدمات میں 2 ملزمان کو سزائے موت، جرمانے کی سزا

  قتل کے دو مقدمات میں 2 ملزمان کو سزائے موت، جرمانے کی سزا

راولپنڈی(اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے قتل کے دو الگ مقدمات میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ہے۔

عدالت نے مقتولین کے ورثا کو 10،10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں عدالت نے عمر ستی کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ، اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ زخمی کرنے کے جرم میں 7 سال قید اور زخمی شخص کو 2 لاکھ روپے بطور دامان ادا کرنے کا حکم دیا۔ مقدمہ 17 مئی 2023 کو درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ دوسرے مقدمہ میں تھانہ ویسٹریج پولیس نے 29 اکتوبر 2023 کو اویس کے خلاف اپنی اہلیہ سونیا کو گھریلو ناچاقی پر تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...